|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2014

ریو ڈی جنیرو(آزادی نیوز)برازیل میں جاری اسٹریٹ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل 2 فتوحات حاصل کرلیں ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کے دفاع کو تہس نہس کرتے ہوئے 13۔0سے کامیابی حاصل کی، دن کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے ایک اور مضبوط حریف کینیا کو زیر کیا، اس میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 2۔0رہا، یہ دونوں گول پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں اسکور کیے۔