|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2013

bnmکوئٹہ ( پ ر) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے بلوچ قوم پر مظالم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ڈیرہ بگٹی گرد نواع میں مہینے سے جاری بربریت و بلوچ فرزندوں کے اغوا کے سلسلوں میں شدت آئی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ریاست نے بلوچ فرزندوں کی مسخ لاشیں پھینک کر دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ حکمران دنیا کے ہر قسم کی قوانین و انسانی حق سے خود کو بالا سمجھتا ہے۔ عالمی اداروں کی خاموشی آج دنیا میں ریاست کی سامراجیت کو پروان چڑھانے کا سبب بن رہی ہے جس کی شر سے آج بلوچ قوم کے ساتھ دنیا کے بیشتر اقوام ،ممالک،مذاہب متاثر ہیں اگر اسی طرح اقوام متحدہ سمیت اقوام عالم نے سماج ،اقوام ،انسانیت کے لیے خطرے کاسخت نوٹس نہ لیا تو عالمی نقشہ میں موجود کوئی بھی ملک اس شر کی تباہ کاریوں سے نہیں بچ سکے گا۔ سنگین انسانی جرائم بلوچ سرزمین پر قبضہ اور بلوچ قوم کی نسل کشی پر اقوام عالم کو پاکستان کو عالمی قوانین کا جواب دہ بنانا چاہیے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ سامراجی ایرانی حکمرانوں کی جانب سے مقبوضہ بلوچ سرزمین ماشکیل ،واشک ،پنجگور ، مند کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بمباری و سول آبادیوں پر راکٹ حملوں میں آئے روز تیزی آ رہی ہے ۔واشک ماشکیل میں متواتر معصوم بلوچ آبادیوں پر بمباری ایرانی،پاکستانی حکومت کی مشترکہ پالسیاں ہیں جس کے تحت دونوں ریاست بلوچ سرزمین پر اپنی قبضہ کو مضبوط کرنے کی کوششوں میں ہیں جس سے وہ بلوچ آبادیوں کو اپنی فوجی طاقت سے ختم کرنا چاہتے ہیں نیوکاہان میں بھی فورسز نے بے گناہ بلوچ خواتین و بچوں کی نشانہ بنایا اور لوٹ مار کی ۔ترجمان نے کہا کہ ریاست کی جانب سے آج بلوچ سرزمین کے ہر کھونے میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ جبکہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچ سرزمین و قوم پر پاکستانی و ایرانی جبر و سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش ہیں جو انتہا افسوس کا عمل ہے۔