بلوچستان
سرکار بدلی مگر روش نہ بدلی:بگٹی سرکار کے کھوکھلے اعلان کی قلعی کل گئی
وقتِ اشاعت :  29 March 2024

کراچی:بگٹی سرکار بھی اپنےپیشروں کی روش پربرقرار،، معروف بلوچ گلوکار استادنورمحمدنورل کاعلاج نہ کراسی، اہل خانہ اور دوستوں نے اپنی مدد آپ کے تحت استاد نورل کوکراچی منتقل کردیا،، گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے استاد نور محمد نورل کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا،اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری اور ڈی سی حب نے اہلخانہ سے رابطہ بھی کیا تھا۔

خضدرار، بجلی کی بندش کیخلاف زمینداروں کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا
وقتِ اشاعت :  28 March 2024

خضدار:جھالاوان زمیندار ایکشن خضدار کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ودھرنا بجلی کی بحالی اور فیڈروں کی بندش زمیندار وں کے معاشی قتل کا مترادف ہے تفصیل کے مطابق جمعرات کو جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر خضدار آفس کے سامنے دھرنا دیکر مظاہرہ کیا گیا

پسنی ، بیشتر اسکول کے طلباء و طالبات کوکتابیں فراہم نہیں کی جاسکی ہیں، بی ایس او
وقتِ اشاعت :  28 March 2024

پسنی:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پسنی زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا پسنی میں نئے تعلیمی سال کو ایک مہینہ مکمل ہونے جارہا ہے بدبختی سے ابھی تک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر کی جانب سے پسنی کے اسکولوں میں کتب فراہم نہیں کی جاسکی جسکی وجہ سے تاحال اسکولوں میں تدریسی عمل شروع نہیں ہوسکی۔

ججز کا خط آزاد عدلیہ کی سالمیت ، وقار پر سوالیہ نشان ہے،بلوچستان ہائی کورٹ بار
وقتِ اشاعت :  28 March 2024

کوئٹہ؛بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ججز کا خط آزاد عدلیہ کی سالمیت اور وقار پر سوالیہ نشان ہے اگر اب بھی اس معاملے کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا تو 25کروڑ عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد ختم ہوجائے گا،

ملک میں عدلیہ آزاد نہیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ
وقتِ اشاعت :  28 March 2024

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی بے بسی پر مبنی فریاد کی المناک داستان سپریم جوڈیشل کونسل کے معزز اراکین کے نام بذریعہ خط کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دی