|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2015

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ملنے والے غیر ملکی فنڈ میں خرد برد کے سلسلے میں دائر درخواست پر عمران خان سے جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے درخوٍاست دائر کی گئی تھی کہ پارٹی میں غیر ملکی فنڈز کا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا جاتا ، تحریک انصاف نے امریکا سے20 لاکھ ڈالر اکٹھے کئے تھے لیکن پارٹی نے الیکشن کمیشن کو اس کے ذرائع سے بےخبر رکھا۔ ایسا کرکے تحریک انصاف نے پارٹی آٓرڈر 2002 کی خلاف ورزی کی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 فروری کو خود یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔