خصوصی رپورٹ
ٹکٹوں کی تقسیم میں جانبداری کا مظاہرہ
وقتِ اشاعت :  26 December 2023

ملک کے دیگرحصوں کی طرح بلوچستان میں بھی سیاسی پارٹیوں نے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کمر کس لی ہے،

اے ٹی سی تربت نے نورجان بلوچ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
وقتِ اشاعت :  23 May 2022

انسداد دہشت گردی مکران کی خصوصی عدالت کے جج عبدالصبور مینگل نے سی ٹی ڈی کے زریعے ہوشاپ سے زیر حراست خاتون نورجان بلوچ کی پانچ لاکھ روپے کی دو تصدیقی ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔ نورجان بلوچ کے کیس میں سنیئر وکیل سابق صدر کیچ بار ایسوسی ایشن جاڈین… Read more »

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر موت کا رقص جاری
وقتِ اشاعت :  11 January 2022

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو اب صاف طور پر ایک خونی شاہراہ کا نام دیا جاسکتا ہے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب اس شاہراہ پر جو کہ دیگر صوبوں کی شاہراہوں کی طرح ڈبل ٹریک نہیں بلکہ سنگل ٹریک ہے حادثوں میں قیمتی جانوں کے چلے جانے کی خبریں اخبارات کی زینت نہیں بنتیں۔ کمشنر مکران ڈویژن طارق زہری کی المناک موت آج بھی ہمارے ذہنوں پر نقش ہے کہ ایک اعلیٰ انتظامی آفیسر بھی اس سنگل ٹریک سڑک پر سفر کرتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہونے پر جل کر راکھ بنا اور ہزاروں لوگوں کو سوگوار کر گیا۔ قلات کے فٹبال کے کھلاڑی ایک میچ جیتنے پر واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی چھ یا سات فٹبال کے نوجوان کھلاڑی موت کی آغوش میں چلے گئے ۔

وزیزاعلیٰ کا غریبوں کی امداد جرم ٹھہرا
وقتِ اشاعت :  19 December 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ دنوں گوادر کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ کر کے ایک معاہدے پر دستخط کرکے ان کی گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ کی ہڑتال ختم کرکے اپنے لیے ڈیروں دعائیں لیں ۔دعائیں کیوںنہ ملتیں ایک اعصاب شکن ہڑتالی کیمپ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی جن میں مولانا ہدایت اللہ بلوچ ایک انقلابی رہنما کے طورپر نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بیرون ملک بھی نمایاں طورپر جانے اور پہچا نے گئے۔ا عصاب شکن ہڑتال کو ختم کرنے میں عرصہ لگا ،کیوں لگا یہ ایک الگ رام کہانی ہے اس کے پیچھے بڑا مافیا، بڑا ہاتھ شامل تھا ۔

گوادر کے سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلا ف احتجاجی دھرنا بدستور جاری
وقتِ اشاعت :  23 November 2021

“گوادر کو حق دو” تحریک کے تحت مطالبات کے حق میں گوادر شہر میں گوادر پورٹ روڈ پر وائی چوک کے مقامی پر گزشتہ 9 روز سے جاری ہے،،، دھر نے کی قیادت تحریک کےرہنماء و جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولاناہدایت الرحمان کررہے ہیں ،، دھرنے میں مختلف مقامی سیاسی و سماجی رہنماء و مقامی ماہی گیر شریک ہیں ،،،اس کے علاوہ گوادر کے نواحی علاقوں س میت پسنی، اورماڑہ جیوانی و ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے شہری بھی بڑی تعداد شریک ہیں ۔۔۔۔۔۔