|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2013

tahirخضدار(نمائندہ خصوصی)نیشنل پارٹی پر عوام نے جس طرح اعتماد اور یقین کا اظہار کیا ہے عوام کے اس اعتماد کی لاج رکھتے ہوئے ان کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے خضدار میں چار موثر جماعتوں کیخلاف نیشنل پارٹی کی کامیابی نیشنل پارٹی کی حقیقی جماعت ہونے کا مظہر ہے میونسپل کا رپوریشن کے منتخب آزاد ممبران عبدالکریم کھیازئی اور محمد کریم کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نے دیگر پارٹی رہنماؤں ومیونسپل کارپوریشن کے ممبر میر عبدالرحیم کرد، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عبدالحمید بلوچ، میونسپل کارپوریشن کے ممبر عبید اللہ گنگو، رئیس علی احمد، میونسپل کارپوریشن کے ممبر یاسر، چیف میر عتیق الرحمان ساجدی، ماما رحمت اللہ کرد، رئیس بشیر احمد مینگل ودیگر نے خضدار میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرئے ہوئے کیا میر طاہر بزنجو، میر عبدالرحیم کرد اور عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ فیروز آباد سے کامیاب آزاد امیدوار عبدالکریم کھیازئی اور رسول آباد سے کامیاب آزاد امیدوار محمد کریم کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور جھالاوان کی بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے نیشنل پارٹی صوبے کے تمام پیچیدہ مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے اور انشاء اللہ عوام کے عطاء کردہ مینڈیٹ کی بدولت بلوچستان کو خوشحال صوبہ بنائیں گے اگلے سال مارچ میں دادو خضدار Kv220ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے نہ صرف خضدار بلکہ مضافاتی اضلاع میں عوام خصوصاً زمیندار مستفید ہونگے گوادر اور رتو ڈیرو قومی شاہراہ بھی جلد مکمل ہونے والی ہے جس سے تجارت اور آمدورفت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے خضدار میں ایک میڈیکل کالج اور ایک یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جس سے جھالاوان میں تعلیمی ترقی کے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے ان کے اعتماد کا بھرم رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔