|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2014

کوئٹہ : ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی سے تین لاشیں برآمد شناخت کیلئے سنجاوی ہسپتال میں منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں تین لاشیں ملی ہیں جسے لیویز نے قبضے میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال پہنچادی لیویز ذرائع کے مطابق سنجاوی کے علاقے کلی باؤگ میں تین لاشیں ملی ہیں لیویز نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو قبضے میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال پہنچادیا جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سنجاوی سے 8لاشیں ملی تھی جن میں کالعدم تنظیم کے نائب امیر بلوچستان کی لاش بھی شامل تھی اس طرح 48گھنٹوں میں صرف سنجاوی سے 11لاشیں ملی ہیں جبکہ اتوار کو ضلع پشین سے بھی پانچ لاشیں ملی ہیں اس طرح 48گھنٹوں میں ضلع زیارت اور ضلع پشین سے 16لاشیں ملی ہیں ۔ان دونوں واقعات کے بعد حساس اداروں نے علاقے میں معلومات حاصل کرنا شروع کردی ہے ۔