|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2014

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں مہاجرین اور غیر قانونی مدارس کی تعمیر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبے اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا میں پولیس ورینجرز کے اعلیٰ حکام اور صوبائی وزرا نے شرکت کی،اجلاس کے دوران قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی کی جانب گامزن ہے اور شہر میں جلد امن پوری طرح قائم ہوجائے گا، آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 60 ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ دیگر کی سزاؤں کا فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چند مذہبی گروپ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے شہر کا امن خراب کر رہے ہیں لیکن حکومت ان مخصوص عناصر کے سیاسی مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے حکام کو ہدایت کی تحفظ پاکستان آرڈیننس پر من وعن عمل کرایا جائے، جرائم پیشہ عناصرکو بے نقاب کرکے سخت اقدامات کئے جائیں اور مہاجرین اور غیر قانونی مدارس کی تعمیر روکی جائے۔