|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2014

بارسلونا (آزادی نیوز)فیفا نے اسپینش کلب بارسلونا کیخلاف کھلاڑی خریدنے پر پابند ی عائد کردی، کم عمر کھلاڑی کھیل نہیں سکتے،اب بارسلونا 2015تک کوئی کھلاڑی نہیں خرید سکتا تفصیلات کے مطابق فیفا نے آرٹیکل 19کے تحت بارسلونا فٹبال کلب اور مزید کھلاڑی خریدنے پر پابندی عائد کردی فیفا کے ایک بیان کے مطابق بارسلونا نے 17 اور 18سالہ کھلاڑی کو بڑے معاوضے میں خریدنے کے باعث پابندی عائد کی ہے لیکن بارسلونا کے کچھ کھلاڑی سیزن کے اختتام تک کنٹریکٹ ختم ہونے پر دوسرے کلب میں جانے کے خواہش مند ہیں ۔ اسپین کے کلب نے اگلے سیزن کے لئے 100ملین پاؤنڈ کی رقم کا منصوبہ بنایا تھا جوکہ اس پابندی کے باعث ناکام ہوجائے گا۔ اور سیزن میں اسے نئے گول کیپر کی اشد ضرورت تھی بارسلونا فٹبال کلب نئے گول کیپراور تین کھلاڑی خریدنے کیلئے 100ملین دینے کو تیار تھا لیکن فیفا نے نئے کھلاڑی دستخط کرنے پر پابندی عائد کردی واضح رہے اسپینش فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی بارسلونا کو تین لاکھ 31ہزار ملین پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔