|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2013

backکوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف بدھ کو مشتعل افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی اور سڑکوں پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرے کیئے فائرنگ پر تشد د واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا بازار تمام امارکیٹیں بند ہوگئی متعدد موٹر سائیکلیں جلائی گئی اور دکانوں گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فرنٹیئر کور اور پولیس کی بھاری نفری شہر میں گشت کرتی رہی اور حالات کو کنٹرول میں کیا جبکہ ایرانی قونصلیٹ کی سیکورٹی کو مزید سخت کرکے مزید نفری تعینات کردی اور ایرانی قونصلیٹ کی جانب جانے والی سڑک پر بیریئر لگا دیئے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہزار گنجی فروٹ منڈی میں ایران سے آنے والی انار کے کریٹوں سے قرآن پاک کے اوراق ملے جس کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے شروع کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں بدھ کو کوئٹہ میں مشتعل افراد نے شہر کے مختلف علاقوں جس میں امداد چوک، جائنٹ روڈ، اسپنی روڈ ، جناح روڈ ، سریاب روڈ، لیاقت بازار، سٹیلائٹ ٹاؤن، سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئی اور مختلف سڑکوں پر مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیئے اور شدید نعرہ بازی کی اسی دوران متعدد موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کیاگیا گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے تھوڑے شہر میں ہوائی فائرنگ اور پرتشدد واقعات سے 2 افراد جاں بحق ہوئے لیاقت بازار میں فائرنگ سے ریلی میں شریک زین العابدین جاں بحق جبکہ محمود غلام مرتضیٰ اور عبدالغفور شدید زخمی ہوگئے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور بازار بند ہوگیا سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص خلیل احمد جاں بحق ہوگیا اسی طرح منو جان روڈ پر نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے ایک خاتون ثمینہ بی بی زخمی ہوگیا اسی طرح تاجک اسٹاپ کے قریب گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے وار کرکے حاجی عبدالظاہر کو زخمی کردیا شہر میں خوف وہراس پھیلا رہا اور مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے مختلف سڑکوں پر ٹائر جلا کر انہیں بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگی پرتشدد واقعات کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر فرنٹیئر کور اور پولیس کی بھاری نفری شہر میں پہنچ گئی اور حالات کو قابو کیا سیکورٹی فورسز کے عملے نے انتظامیہ کی ہدایت پر حالی روڈ پر واقعہ ایرانی قونصلیٹ کی سیکورٹی کو مزید سخت بناتے ہوئے بھاری نفری تعینات کردی۔