|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2015

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم پر میڈیا اور عوام کا بہت دباؤ ہے، دنیا میں کوئی بھی ٹیم اتنے دباؤ میں نہیں کھیلتی جتنا دباؤ پاکستانی کرکٹ ٹیم پر ہے۔ لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی ٹھیک نہیں، ہمیں قومی ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے تجربےاور کارکردگی پر بھی نظر رکھنی چاہیے، اس وقت ملک کے زیادہ تر فاسٹ بولر ان فٹ ہیں جب کہ بلےباز بھی زیادہ تجربہ کار نہیں۔ قومی ٹیم میں نہ تو اچھے بلے باز ہیں اور نہ ہی بولر۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم پر میڈیا اور عوام کا بہت دباؤ ہے،  دنیا میں کوئی بھی ٹیم اتنے دباؤ میں نہیں کھیلتی جتنا دباؤ پاکستانی کرکٹ ٹیم پر ہے۔ ایسی صورت حال میں کوئی کھلاڑی کارکردگی نہیں دکھا سکتا جب اسے معلوم ہو کہ ناکامی پر اسے گالیوں سے نوازا جائے گا۔