|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر مینگل نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبر بگٹی سے ان کے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے اتوار کو بگٹی ہاوس جا کر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبر بگٹی سے ان کے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ اس موقع پر نواب زادہ طلال اکبربکٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اسب سے اہم مسئلہ مسخ شدہ لاشیں ملنا ہے جن پر ابھی تک قابونہیں پایا گیا انہوں نے کہاکہ سابقہ دور حکومت اور موجود ہ حکومت دور میں کوئی فرق نہیں اکٹھے بیٹھنے کا مقصد یہ ہے کہ ملکر غیر جمہوری قوتوں کو ناکام بنائیں انہوں نے کہاکہ ابھی بھی بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد دوسرے علاقوں میں موجود ہے اس موقع پر سردار اخٹر مینگل نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو بلدیاتی انتخابات کس طرح محفوظ رہ سکتے بلوچستان میں اس وقت بھی آپریشن جاری ہے بلوچستان کے لوگ بھکاری نہیں ہے ،مختلف پیکج سے ان کا دل نہ بہلایا جا سکتا ہے صوبائی حکومت نااہل ہے پھر اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتی تو بلدیاتی انتخابات کرانے کے بعد کیا حاصل کر سکتی ہے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے با الکل سنجیدہ نہیں وعدے کرتی ہے مگر اس پر عمل نہیں کرتی ۔