|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2014

کراچی: نیشنل ہائی وے پر دھابیجی کے قریب ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کراچی میں نیشنل ہائی وے پر دھابیجی کے قریب سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت ثناء اللہ اور منصور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں مقتولیم متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن تھے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی سب سےپہلےمتحدہ قومی موومنٹ نے حمایت کی لیکن آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کےمہاجر کارکنوں کو چن چن کر ماراجارہا ہے۔ آج جن دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں وہ بھی ایم کیو ایم کے کارکن تھے اور انہیں سادالباس اہلکاروں نےگلستان جوہرسےاغواککے بعد قریب سےگولیاں ماریں گئی، وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ،کراچی پولیس چیف، اہلکاروں کیخلاف کارروائی کریں اور چیف جسٹس پاکستان سےاپیل ہےکہ ایم کیوایم کےکارکنوں کےقتل کانوٹس لیں۔