|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2013

national partyسبی (آئی این پی ) نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت بلوچ نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے زلزلہ متاثرین کو اس مشکل گھڑی میں نیشنل پارٹی نتہا نہیں چھوڑے گی مفاد پرست عناصر کی نیشنل پارٹی کے خلاف سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سبی و نیشنل پارٹی سبی کے جنرل سیکرٹری سیلم عمر رند بھی موجود تھے ، واجہ رحمت بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی تعصبات سے بالاتر ہوکر بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام اور بلوچستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جس کا مقابلہ ہمیں صبر ہمت اور تحمل سے کرنا ہوگا نیشنل پارٹی متاثرین کی ہرممکن مدد کیلئے تمام وسائل کو برؤئے کار لارہی ہے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں متاثرین زلزلہ کی امدادکیلئے ہم دن رات معروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کبھی بھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ ان مفاد پرست عناصرکو عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے مستر دکردیا ہے نام نہاد مفاد پرستوں کا ٹولہ نجی چینل کے توسط سے جس طرح نیشنل پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف عمل ہے وہ قابل مذمت ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کیلئے آواز بلند کی اور اپنی بہترین کارکردگی کے باعث ایوانوں تک رسائی حاصل کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں نیشنل پارٹی کی کارکردگی خاص کر وزیراعلیٰ بلوچستان سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کی بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل اور آواران مکران مشکے سمیت دیگر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو بروقت شروع کرنے کے اقدامات اور کوشش دنیا پر عیاں ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں خود وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور دیگر صوبائی و قومی اسمبلیوں کے ممبران کی موجودگی اور امدادی سرگرمیوں سمیت متاثرہ افراد کی بلارنگ ونسل بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی مثال آج تک نہیں ملی یہ وجہ ہے کہ نیشنل پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ عناصر مزید خوف میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔واجہ رحمت بلوچ نے کہا کہ تباہ کن زلزلہ کے باعث نیشنل پارٹی کے سربراہ اور دیگر رہنماؤں کارکنوں نے امدادی کاموں میں بھرپور شرکت کرکے بلوچ دوستی اور قومی جذبے کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے اور زلزلہ زدگان کی مدد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ ہونے والے ہر فرد کی بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔واضح رہے کہ نیشنل پارٹی سبی کے جنرل سیکرٹری سیلم عمر رند نے رکن صوبائی اسمبلی واجہ رحمت بلوچ کو سبی میں آواران مکران مشکے سمیت دیگر علاقوں میں تباہ کن زلزلہ کے بعد آنے والی تباہی اور اس سے متاثرہ ہوانے والوں لوگوں کی مدد کیلئے امدادی کیمپ کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کی ہرممکن مد دکریں گے تاکہ یہ لوگوں اپنے گھروں میں دوباہ آباد ہوسکیں ۔