|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2013

اسلام آباد(آن لائن)بلوچستان کی صوبائی کابینہ کل تک مکمل ہوجائے گhasilی ، اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، بلوچستان میں متاثرین زلزلہ کی خدمات پر مامور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے شدت پسندوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں ، بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے جمعرات کے روز آن لائن کو بتایا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا کام کل تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام تر صلاح مشورے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تمام فریقین کو ا عتماد میں لیا گیا ہے اور اس کے بعد ہی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے سانحہ کے بعد وزیراعلیٰ آواران میں مستقل طور پر تشریف فرما ہوئے اور انہوں نے امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کی جس کی وجہ سے تمام امدادی اداروں کے مابین بہتر تعلقات کار قائم ہوئے اور متاثرین زلزلہ کو مناسب انداز میں امداد پہنچنا شروع ہوئی حکومت کے اس ا قدام سے شدت پسند عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے متاثرین زلزلہ کو امداد کی فراہمی میں مشغول سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں میں شدت ڈال دی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے حملے حکومت اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے جواں حوصلوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتے واضح ر ہے کہ بدھ کے روز زلزلے سے متاثرہ آواران اور مشکے کے علاقوں میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر راکٹوں اور فائرنگ کے سات حملے کئے جس کے نتیجے میں دو جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا ۔۔۔