|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2013

Doctors-on-strikeکوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے صو با ئی دارالحکو مت کو ئٹہ سے اغوا ء ہو نے والے ماہر امراض قلب کی عدم با زیا بی کے خلاف ڈاکٹرز تنظیوں کی جا نب سے احتجاج کا سلسلہ جمعہ کو بھی بدستور جا ری رہا جس کے دوران انہوں نے او پی ڈیز کا با ئیکاٹ کیا ، جس کی وجہ سے غریب اور دور دراز سے آ ئے ہو ئے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا کیو نکہ وہ صبح سے دوپہر تک مسیحا ؤں کا انتظا ر کر تے رہے جو کچھ دیر کے لئے ہی آ ئے مگر اس سے قبل بہت سے مریض اور ان کے رشتہ دار ناامید ہو کر چلے گئے تھے واضح رہے ڈا کٹر عبدالمناف ترین کو کو ئٹہ کے علا قے پشین کے ایک نجی ہسپتال سے اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ اپنی گا ڑی میں 17ست،بر کر رات گئے گھر جا رہے تھے ان کی اغواء کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،بلوچستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،ینگ ڈاکٹررز ایسوسی ایشن ،بلوچ ڈاکٹر ز فورم کی جانب سے احتجاج کے طور پر او پی ڈیز کے 3گھنٹوں تک با ئکاٹ سمیت احتجا جی ریلی اور مظا ہروں کا اعلان کیا گیا تھا بعد ازاں انہوں نے او پی ڈیز با ئیکاٹ کے دورا نیے میں مزید اضا فہ کر دیا جو اب بھی جا ری ہے ۔ان کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں اور خاص کر غریب افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کیو نکہ ان کے پا س نجی ہسپتا لوں میں علاج کے لئے رقوم نہیں اور کو ئی ان کی مفت علاج کو تیا ر نہیں ۔