|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2013

131203222612_brazil_football_304x171_bbc_nocreditکویابا (آزادی نیوز)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کا کہنا ہے کہ 2014 میں برازیل میں فٹبال کے عالمی کپ کے لیے تین سٹیڈیم وقت پر تیار نہیں ہو سکیں گے۔ فیفا نے اس عالمی کپ کے لیے سٹیڈیمز کی تیاری کے لیے 31 دسمبر حتمی تاریخ مقرر کی تھی۔کویابا میں ارینا پنتنال، کوراتیبہ میں ارینا دا بائے شاڈا اور ساؤ پالو کا ارینا کورنتھیئنز، تینوں سٹیڈیمز کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے اور فیفا کے مطابق یہ وقت پر تیار نہیں ہوں گے۔ گذشتہ ماہ ساؤ پالو کے سٹیڈیم میں ایک حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کا کہنا تھا کہ ’ہم متاثرہ افراد کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ ہمیں انسانی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ساؤ پالو کا سٹیڈیم افتتاحی تقریب کے لیے تیار ہو جائے گا۔ تاہم سیپ بلیٹر کا کہنا تھا کہ سٹیڈیمز کی تیاریوں میں اس قدر معمولی مسائل ہیں کہ اب ہم ’اپنی آنکھیں بند کر سکتے ہیں۔‘ ارینا پنتنال میں 43000 شائقین کی گنجائش ہے اور اس کے اوپر چھت لگانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔فیفا کے جنرل سیکریٹری جروم ویلکی کا کہنا ہے کہ تمام سٹیڈیم فروری تک تیار ہو جائیں گے۔ ’ہم ابھی ہنگامی صورتحال میں نہیں ہیں اور ساؤ پالو کے متبادل پر غور نہیں ہو رہا‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ حادثے کے بعد ساؤ پالو میں کام دوبارہ کب شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ابھی ہنگامی صورتحال میں نہیں ہیں اور ساؤ پالو کے متبادل پر غور نہیں ہو رہا تاہم کوراتیبہ میں سب سے زیادہ مسائل درپیش ہیں اور یہ فروری 2014 سے پہلے تیار نہیں ہو سکے گا۔ ’پیر کے روز کوراتیبہ کے لوگوں نے اجلاس میں شرکت کی جس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ سٹیڈیم کو فروری کے اختتام تک تیار کرنے کے لیے خود کو منظم کریں گے۔‘ 12 جون کو ساؤ پالو میں شروع ہونے والے آئندہ سال کے ٹورنامنٹ کے لیے میچوں کی قرعہ اندازی جمعے کے روز ہونی ہے۔