|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2013

nabکوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب ) بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل سید خالد اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ رئیسانی حکومت کے پندرہ وزراء کے خلاف بد عنوانی کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں، ثبوت کے بعد جلد ہی ان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کردیئے جائیں گے۔ پیر کو مقامی ہوٹل میں بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ اور سیاستدان ملکر کرپشن کرتے ہیں اور اگر یہ کرپشن کرنا چھوڑ دیں تو صوبے کی پسماندگی ختم ہوسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی کابینہ کے 15وزراء کی کرپشن کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں ،ہم پر ایسا کوئی دباؤ نہیں کہ ہم تحقیقات روک دیں ہم اپنے کام کرنے میں آزاد ہیں ، تحقیقات کا یہ عمل آخری مرحلے میں ہیں اور جلد ہی ہم تمام ثبوتوں کیساتھ ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیں گے ۔ تاہم صحافیوں کے اصرار کے باوجود ڈی جی نیب بلوچستان نے پندرہ وزراء کے نام بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے اس لئے بہت سے لوگوں کے پاس کرپشن کے ثبوت ہوتے ہیں مگر وہ سامنے نہیں آتے جس وجہ سے ہمیں عدالتوں میں ثبوت پیش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔