|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2013

Quetta2کوئٹہ+ اندرون بلوچستان(نامہ نگاران+ ایجنسی)اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے،ایران سے مبینہ طور پر برآمد کریٹوں سے قرآنی آیات کی برآمدگی و مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرہ بازی،اہلسنت و الجماعت خضدار نے آج شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت بلوچستان کے رہنماؤں نے مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت علمائے حق اور اہلسنت کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے اہلسنت والجماعت بلوچستان کے زیر اہتمام مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعہ کو احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ہاکی چوک پر مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت بلوچستان کے سربراہ محمد رمضان مینگل قاری ولی ، محب اللہ قریشی ،حافظ عبدالخالق ،قاری محمد ایوب، حافظ نصیر احمد ربانی،جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا عبدالحلیم و دیگر نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مولانا محمد شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کی گرفتاری اورعوام اہلسنت علمائے حق کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی سطح پر کسی قسم کے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی ہے عوام اہلسنت کے دل زخم دریدہ ہیں اور ان زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کی جاتی ہے جس کی تازہ مثال ہزار گنجی میں قرآن مقدس کی بے حرمتی کے واقعہ رونما ہونا ہے جو انتہائی دلخراش اور قابل مذمت واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے گوکہ حکومتی سطح پر ہمیں ہمیشہ یقین دہانی کرائی جاتی ہے اور طفل تسلیاں دی جاتی ہیں لیکن معاملہ طفل تسلیوں سے آگے کبھی نہیں بڑھ سکا ہزار گنجی واقعہ کے بعد عوام اہلسنت کی جانب سے جذبات پر قابو نہ رکھنا اور عام شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعہ پر بھی ہمیں افسوس ہے لیکن چونکہ ہزار گنجی کا واقعہ ہی ایسا واقعہ ہے جو ناقابل برداشت ہے جس نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہم روز اول سے اس کی نشاندہی کرتے آئے ہیں کہ ایرن یہاں نہ صرف مداخلت کررہا ہے بلکہ شہر کے امن کو تہہ و بالا کرنے کے اسباب پیدا کررہا ہے جب تک ان اسباب کو ختم نہیں کیا جائے گا ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا راستہ نہیں روکا جاتا حالات کی بہتری ممکن نہیں مقررین نے مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے اور علمائے حق و عوام اہلسنت کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کرنے کامطالبہ کیا اہلسنت و الجماعت خضدار کی جانب سے مولانا شمس الرحمن معاویہ اور کوئٹہ میں قرآن پاک کی مقدس اوراق کی بے حرمتی کے خلاف بعد ازیں نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے اہلسنت و الجماعت کے ضلعی امیر قاری اللہ بخش فاروقی اور سپاہ صحابہ کے ضلعی سرپرست اعلیٰ مولانا رحمت اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خدائیداد اور اسلام کے نام پر وجود میں آیا لیکن ملک شروع دن سے بیرونی پالیسیوں اور احکامات کے تابع رہی ہمسایہ ملک کی مداخلت سے آج تک سینکڑوں جید علماء کرام شہید ہوئے مستونگ میں بھی اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر ظہور احمد فاروقی حافظ نعمت اللہ حیدری مولانا خلیل احمد فاروقی نے کی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی مرکزی چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ظہور احمد فاروقی جنرل سیکرٹری حافظ نعمت اللہ معاویہ مولانا خلیل الرحمن فاروقی و دیگر نے کہاکہ مقدس اوراق کی بے حرمتی ناقابل برداشت فعل ہے قرآن پاک کی بے حرمتی اسلام دشمن اور اسلام کے خلاف ایک گہری سازش کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہاکہ اس عمل میں براہ راست ایران ملوث ہے اہلسنت و الجماعت کی اپیل پر آج بروز ہفتہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل تفصیلات کے مطابق اہلسنت و الجماعت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ ہزار گنجی میں قرآن کریم کی اوراق کی بے حرمتی ایرانی فورس کی بلا جواز دہشت گردی اور علماء حق کی شہادت کے خلاف بروز ہفتہ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ۔