|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2013

imagesپشاور(آزادی نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات کریں اور امن سے مسئلہ حل کریں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویزخٹک کے ہمراہ پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ کے شہید ڈرائیور کاشف کے گھرپہنچے۔ انہوں نے کاشف کے اہل خانہ سے تعزیت کیا۔ اس موقع پرمیڈ یا سے بات چیت میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو امن کی ضرورت ہے اوروہ طالبان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے لئے آگے آئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں نے کیا ہے۔نوسال سے ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں طالبان کے 55 گروپس بن چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے ملک میں قیام امن ممکن نہیں۔پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ امریکا نے عین اس وقت طالبان پر وار کیا جب وہ مذاکراتی عمل میں شریک ہو رہے تھے۔خیبر پختونخوا پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔