|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2013

کراچی(آزادی نیوز)لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور راکٹ حملے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 16افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ ایک گھنٹے میں لیاری آٹھ چوک پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی،جبکہ آٹھ چوک پر فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ لیاری ہی کے علاقے شاہ بیگ لین میں نامعلوم افراد نے گھر پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4بچوں اور 2خواتین سمیت 12افراد زخمی۔ ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔