|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2013

چارسدہ(آزادی نیوز)چارسدہ کے قریب بابا صاحب کے مزار کے باہر دھماکے سے مزار کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق چارسدہ شہر سے چند کلو میٹر دور باباصاحب کے مزار کے باہرنامعلوم افراد بارودی مواد رکھ کر فرار ہوگئے۔بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا جس سے مزار کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔