|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2014

اسلام آباد(آزادی نیوز)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ سرکاری حکام کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا اور وہ ہے قومی سلامتی پالیسی کے مسودے کی منظوری۔ سرکاری حکام کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اجلاس کو طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کریں گے، جبکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔