|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2014

اسلام آباد(آزادی نیوز) وفاقی کابینہ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ روزنامہ آزادی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ اس پر فوری طورپر عمل درا?مد کرایا جائے اور اس کو نافذ کرنے کے لئے وزارت داخلہ اور وزارت قانون ہنگامی بنیادوں پر کام کریں،وفاقی کابینہ کیاجلاس میں بارڈرکنٹرول نظام کوبھی مؤثر بنانے کافیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں قائم کرکے پراسیکیوٹرتعینات کئے جائیں تاکہ انسداد دہشت گردی کے زیر التوا مقدمات کو فوری طور پر نمٹایا جاسکے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بنوں اور راولپنڈی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے ادارے، میڈیا، عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی اصولی منظوری دے دی اور کابینہ کےآئندہ اجلاس میں اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔ اس کیعلاوہ برطانیہ سیشہریوں کے غیرقانونی قیام کیخلاف باہمی مفاہمت کی یاداشت،ترکی کے ساتھ تعاون کے 5 مختلف منصوبوں کے معاہدوں اور کویت کے ساتھ تحویل مجرمان کے معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔