|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2014

آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیئل ندال نے 17 مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی ہے۔ ندال نے فیڈرر کو 7 – 6 ، (7 – 4)، 6 – 3 اور 6 – 3 سے شکست دی اور اب اتوار کو فائنل میں ان کا مقابلہ فیڈرر کے ہم وطن سٹینی سلاس واورنکا سے ہوگا۔ اتوار کے ہونے والے فائنل کے لیے 27 سالہ ندال فیورٹ ہوں گے اور اگر وہ جیت گئے تو یہ ان کا 14 واں گرینڈ سلیم ہوگا جس کے بعد وہ کم از کم دو مرتبہ تمام گرینڈ سلیم جیتنے والے تیسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ فیڈرر کے خلاف یہ ان کا 33 واں میچ تھا جس کے دوران وہ بھر پور فارم میں نظر آئے۔ اپنے ریکٹ پکڑنے والے ہاتھ پر چھالے کے باوجود جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا گیا وہ زیادہ اچھا کھیل پیش کرتے گئے۔ 32 سالہ فیڈرر ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین فارم کی وجہ سے سرخیوں میں رہے تھے، لیکن اس میچ میں وہ ندال کے سامنے مسلسل دباؤ میں نظر آئے۔ یہ فیڈرر کے خلاف ندال کی 23 ویں جیت تھی اور سنہ 2007 کے ومبلڈن فائنل کے بعد سے فیڈرر نے ابھی تک ندال کو کسی گرینڈ سلیم ٹورنمنٹ میں نہیں ہرایا۔ مقابلہ فیڈرر کے ہم وطن سٹینی سلاس واورنکا سے ہوگا۔