|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2014

اسلام آباد: ملک بھر کے 6 بڑے ایئر پورٹس پر مسافروں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹس پر لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے بعد اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان اور فیصل آباد کے ایئرپورٹس پر لوگوں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کردی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں یہ سہولت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی مہیا کردی جائے گی۔