|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2014

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔