|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2014

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لئے نئی افغان قیادت سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے، صدارتی انتخابات میں جمہوری سفرافغان عوام کے لئے تاریخی لمحہ ہے، افغانستان میں کامیاب صدارتی الیکشن پر وہ افغان صدر حامد کرزئی اور وہاں کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں، امید ہے کہ افغانستان میں جمہوریت پھلے پھولے گی اور پاکستان کی طرح کابل میں بھی انتقال اقتدار پُرامن ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں انتخابات خطے میں امن کے استحکام میں اہم ثابت ہوں گے اور اس سلسلے میں پاکستان نئی افغان قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔