|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2014

کرکٹروں اور بالی وڈ اداکاراؤں کے درمیان تعلقات کے چرچے ہمیشہ سے عوام کی دلچسپیوں کا باعث رہے ہیں اور حال میں اس کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

لیکن اب انگلینڈ کی کرکٹر ڈینیئل ییٹ نے بھارت کے سٹار کرکٹر وراٹ کوہلی کو شادی کی تجویز پیش کی ہے۔

ڈینیئل نے ویراٹ کوہلی کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شادی کی تجویز بھیجی ہے۔

جمعہ کو ڈینیئل نے ٹویٹ کیا: ’کوہلی مجھ سے شادی کر لو ! ! !‘

جمعہ کو ہی ویراٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹی -20 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہرا کر بھارت کو فائنل میں پہنچایا تھا۔

اگرچہ ڈینیئل کے ٹوئیٹ میں کوہلی کے نام کی املا قدرے مختلف تھی لیکن ان کے ٹوئیٹ کے بعد کوہلی کے پرستاروں نے انھیں بتایا کہ اطلاعات کے مطابق کوہلی بالی وڈ اداکارہ انوشكا شرما کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

اس کے جواب میں ڈینیئل نے کہا کہ ’نہیں، وہ نہیں کر رہے۔‘

انوشکا اور ویراٹ ایک دوسرے کو دیٹ کریں یا نہیں لیکن وہ دونوں ایک اشتہار میں ساتھ ضرور ہیں

اس جواب سے یہ گمان ہوتا ہے کہ ڈینیئل کوہلی کے متعلق معلومات رکھتی ہیں۔

ڈینیئل کے اس ٹوئیٹ پر ان کی ساتھی کرکٹر کیتھرین برٹ نے ان کی ٹانگ کھینچنے کی کوشش کی۔ برٹ نے ٹویٹ کیا ’تم نے دیر کر دی ڈینیئل۔ ویراٹ نے مجھے گذشتہ ہفتے ہی پروپوز کیا ہے۔‘

شاید ڈینیئل کو یہ نہیں پتہ ہے کہ انشكا شرما کون ہیں لیکن ان کے ٹوئیٹ نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ہلچل ضرور پیدا کر دی ہے۔

ڈینیئل کی عمر 22 سال ہے۔ وہ آف سپنر ہیں اور 32 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ وہ حالیہ انگلینڈ کی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی رکن نہیں ہیں۔