|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2014

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج کی کورکمانڈرز کانفرنس کل جنرل ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کورکمانڈرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔، ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والی کانفرنس کور کمانڈرز کا معمول کا ماہانہ اجلاس ہے جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا جائے گا تاہم موجودہ صورتحال اور خاص طور پر سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے میں فوج پر بعض عناصر کی تنقید پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے غازی بیس تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر ادارے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنے ادارے کے وقار کا بھی ہر حال میں تحفظ کرے گی، سربراہ پاک فوج نے کہا کہ  اس وقت ملک اندرونی او بیرونی مشکلات سے دوچار ہے جب کہ حالیہ دنوں میں بعض عناصر نے فوج پر غیر ضروری تنقید کی۔