|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2014

میرانشاہ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں۔

نامعلوم مقام سے جاری کئے گئے بیان میں شاہد اللہ شاہد نے سبی ریلوے اسٹیشن اور اسلام آباد دھماکوں سے لاتعلقی اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان جنگ بندی پر کاربند ہے، ماضی میں بھی تحریک طالبان کے نام سے خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں دھماکے کئے جاتے رہے اور ان دھماکوں بھی یہی خفیہ ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے مظلوم افراد ہمارے بھائی ہیں، بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں جن کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔