|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2014

لندن (آزادی نیوز)یوئیفا چیمپینز لیگ میں چیلسی اورریال میڈرڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔چیمپئن لیگ کے سلسلے میں گذشتہ روز دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے گئے چیلسی نے پیرس سینٹ جرمن کو 2-0سے شکست دیدی جبکہ بورسیا ڈوٹمنڈ نے ریال میڈرڈ 2-0سے ہرادیا تفصیلات کے مطابق چیلسی کے گراؤنڈ اسٹمپرڈ برج میں کھیلے گئے چیلسی اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان مقابل ہوا ۔میچ کے شروعات بڑی تیزی سے ہوا میچ کے 32ویں منٹ میں چیلسی کے اندریشرلے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ہاف ٹیم کے اختتام چیلسی کو 1-0برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں فرنچ کلب پی ایس جی کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنیکی بھرپور کوشش کی میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل چیلسی کے سٹرائیکر ڈیمبا با نے گول اسکور کرکے مقابلہ 2-0کردیا اور ا س طرح چیلسی نے یہ مقابلہ 2-0سے جیت لیا۔ یوں مجموعی اسکور تین تین رہا،چیلسی نے اوے گول کی بنیاد پر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا واضح رہے کہ اس سے پہلے لیگ میں پیرس سینٹ جرمن چیلسی کو 3-1سے ہرایا تھا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں جرمن کلب بورسیا ڈورٹمنڈ نے ریال میڈرڈ کو دوصفر سے شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق بورسیا ڈورٹمنڈ اور ریال میڈرڈ کے درمیان میچ سنگل اوڈیانا پارک میں کھیلا گیا ۔ میچ کے پہلے ہاف میں ہی جرمن کلب ڈورٹمنڈ فائف سٹار ریال میڈرڈ کے گول پوسٹ پر حملے پر حملے کررہی تھی پہلے ہاف کے 24ویں منٹ پر جرمنی اور بورسیا ڈورٹمنڈ کے مڈ فیلڈر رویس نے گول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلادی کے 37ویں منٹ میں رویس نے اپنا اور ٹیم کیلئے دوسرا گول کرکے مقابلہ دوصفر کردیا پہلے ہاف کے اختتام تک بورسیا ڈورٹمنڈ کو ریال میڈرڈ پر 2-0کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں جرمن کلب تیسرا گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔ اور کھیل کے اختتام تک گول اسکور 2-0رہا۔ جیت کے باوجود بھی بورسیا ڈورٹمنڈ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔ ریال میڈرڈ کو ایک ہوم گول زیادہ ہونے کی وجہ سیمی فائنل میں جگہ ملی ۔ وضح رہے کہ فرسٹ لیگ میں ریال میڈرڈ نے پینٹیاگو برنر باؤ میں کھیلے گئے میچ میں ڈورٹمنڈ کو 3-1ہرایا تھا۔