|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2014

کراچی: پاکستان کے تجارتی حب کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک سو تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز نے شہر کے علاقے لانڈھی، بھینس کالونی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، کلفٹن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک سو تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفیش کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ کراچی شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن گزشتہ سال ستمبر میں وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد شروع ہوا تھا۔