|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2014

سیول: جنوبی کوریا کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایک مسافر بحری جہاز کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ باقی مسافروں کو بچا لیا گیا۔ کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق جہاز میں 476 مسافر سوار تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور جہاز نے ڈوبنے سے پہلے ایمرجنسی سگنل بھی دیے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان مسافروں میں تین سو اڑتیس کے قریب طلباء بھی شامل ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جہاز جنوبی سمیت میں واقع جزیدے کی جانب سفر کررہا تھا جس وقت اسے یہ حادثہ پیش آیا۔ امدادی کاموں میں بحریہ، کوسٹ گارڈز کے کل 34 جہاز لگے ہیں جن میں شہری جہاز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 18 ہیلی کاپٹرز بھی وہاں تعینات ہیں۔