|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2014

پشاور: طالبان کمیٹی کےسربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ مذکرات کی کامیابی کے لئے حکومت اور طالبان دونوں کو صبرو تحمل سے کام لینا چاہیئے۔ مولانا سمیع الحق کا اپنے ایک جاری بیان میں کہنا تھا کہ مذاکرات میں اتارچڑھاؤ اور گلے شکوے معمول کی بات ہے، صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں تاہم دونوں فریقین کو بھی صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ طالبان نے مذاکرات کےدروازے کھلے رکھےہیں۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے بعد اپنی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں، قوم سےاپیل کی ہےکہ وہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرے۔