|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2014

خیبر ایجنسی: وزیر ڈنڈ میں نیٹو کنٹینرز پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈنڈ میں شدت پسندوں نے افغانستان میں زیر استعمال فوجی ساز و سامان سے لدے 3 کنٹینرز پر فائرنگ کردی جس سے 2 نیٹو ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کنٹینر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیٹیکل حکام اور سیکیورٹی فورسز نے جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔