|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2014

مچھ)نامہ نگار(ضلع کچھی بولان کی تحصیل ڈھاڈر کے لیویز ایریا سے لاہور سے نوشکی جانیوالی ٹرک کے ڈرائیور کو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ڈھاڈر اور اس کے گردنواح میں ٹرک ڈرائیوروں کے اس سے قبل بھی درجنوں اغواء کے واقعات رونماء ہوچکے ہیں مگر انتظامیہ اس کے تدراک میں مکمل ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں تفصیلات کیمطابق پیر کے علی الصبح ضلع کچھی بوالان کی تحصیل ڈھاڈر کے قریب سراج آباد کے مقام پر مسلح افراد نے لاہور سے نوشکی جانیوالی ٹرک نمبر TKN127کو اسلحہ کے زور پر روک کر اس کے ڈرائیور \’\’ندا محمدترین\’\’ پشین کے رہائشی کو اغواء کرکے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ڈھاڈر اور اس کے گردنواح مسلسل ٹرک ڈرائیور وں کے اغواء کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری میں انتظامیہ مکمل ناکام نظر آرہی ہے شاہراہ پر اغواء کاروں کی راج قائم ہوچکے ہیں حکام بالا مسلسل پیش آنیوالے اغواء کے واقعات کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ شاہراہ کو عوام کیلئے محفوظ بنایا جاسکیں ۔