|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2014

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) بلوچستان یونائیٹڈ نے مالدیپ چیمپئن شپ میں کھیلنے والی عریشہ رضا سے معاہدہ کرلیا پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی کھلاڑی سے معاہدہ ہوا ہے یہ بلوچستان یونائیٹڈ اور پاکستان کیلئے باعث فخر ہوگا کہ کسی بھی وویمن ٹیم غیر ملکی کھلاڑی سے معاہدہ کیا ہو۔ واضح رہے عریشہ رضا مالدیپ کی وویمن چیمپئن میں کھیل چکی ہیں اب وہ پاکستان نیشنل وویمن چیمپئن شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی کرینگی۔