|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2014

کراچی: فضل مل کے قریب گیس سلنڈر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر فضل مل کےقریب واقع سی این جی اسٹیشن پر گیس بھروانے کے دوران بس کا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق بس میں ناقص سلنڈر لگا ہونے کے باعث دھماکا ہوا جس سے بس کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو بھی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سی این جی گاڑیوں میں غفلت کے باعث سلنڈر دھماکے کے واقعات معمول بن گئے جب کہ آج بھی پشاور میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔