۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2014

کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ کورنگی شمڑا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے انویسٹیگیشن افسر اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے تھانے کی جانب جارہا تھا۔ ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے پولیس افسر شدید زخمی ہوگئے جو جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اور اس سے قبل بھی متعدد بار پولیس اہکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔