|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2014

فلوریڈا: فلوریڈا میں ایک خاندان کو 300 سال پرانا خزانہ مل گیا جسے اسپین کے پادری مقدس مانتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرک اشمٹ اپنے والدین کے ساتھ خزانہ ڈھونڈنے کے کام میں مصروف تھے کہ انہیں سونے فلوریڈا کے مشرقی ساحل کی جانب سونے کا ایک نیکلس مل گیا جو 1715 میں ایک سمندری طوفان کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس طوفان کے دوران مجموعی طور پر گیارہ جہاز ڈوب گئے تھے۔ یہ دریافت گزشتہ ماہ ہوگئی تھی تاہم اس کیس پر کام کررہے ہسپانوی تاریخ دانوں نے اس نیکلس کو 25 سال قبل دریافت ہونے والی ایک جیولری سے جوڑا گیا تو یہ اعلیٰ پادریوں کی جانب سے پہنے جانے والی چین بن گئی۔ آپریشنز مینیجر برینٹ برسبن کے مطابق بحر اوقیانوس میں ہونے والی یہ دریافت انمول اور منفرد ہے۔ اشمٹ اورلانڈو کے قریب رہتے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے تین لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے سکے اسی مقام سے دریافت کیے تھے۔