|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2014

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تمپ میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکارکو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تمپ کے علاقے میں لیویز اہلکار محمداعجاز ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی لیویزکر رہی ہے۔