۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2014

کوئٹہ: قلات میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے دشت مغل زئی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد رمضان کوقتل کر دیا اور فرارہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔