|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2014

مونٹریال(اسپورٹس ڈیسک) فیفا وویمنز انڈر 20ورلڈ کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز چار میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں جرمنی نے برازیل کو5-1سے ہراکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جرمنی کی جانب سے دابیرتھز نے 3 جبکہ بیری مار نے 2گول اسکور کیے برازیل کی جانب سے واحد گول کرول نے کیا دوسرے کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے چین کو بآسانی 3-0سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی امریکہ کی جانب سے اورن نے دو اور لیوا لی نے ایک گول اسکور کیا تیسرے کھیلے گئے میچ میں میزبان کینیڈا نے سخت مقابلے کے بعد کوریا ڈی پی آر کو 1-0سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی میچ کا واحد گول بیکی نے دیا آخری کھیلے گئے میچ میں گھانا نے انگلینڈ کو 2-1سے شکست دیدی گھانا کی جانب سے شمائلہ اور کوڈوجی نے گول کیا جبکہ فن لینڈ کی جانب سے واحد گول کمپی نے کیا۔ فیفا ویمنز انڈر 20 ورلڈ کپ میں 16 اگست کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ عالمی کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے میگا ایونٹ میں 16 اگست کو پہلا کوارٹر فائنل میچ شمالی کوریا کا مقابلہ امریکہ کی ویمن ٹیم سے نیشنل فٹ بال سٹیڈیم ٹورنٹو میں ہوگا۔ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلہ کا دوسرا میچ جرمنی اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کامن ویلتھ سٹیڈیم ایڈمونٹن میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 20 اگست کو کھیلے جائینگے ۔