|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2014

اسلام اباد: صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس پر 50شخصیات کو مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسن کارکردگی جبکہ مزید درجنوں شخصیات کو ستارہ جرات،ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز،ستارہ قائداعظم اورتمغہ پاکستان کے اعزازات دیئے ہیں ۔صحافت کے شعبے میں روزنامہ آزادی کے چیف ایڈیٹر صدیق بلوچ کو تمغہ امتیاز دیا گیا ہے یہ اعزاز صدیق بلوچ کو صحافت کے شعبے میں انکی بہترین خدمات کے پیش نظر دیا گیا ہے ۔