|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2014

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 101 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔ ملک میں جاری سیاسی بحران اور حکومت کو لاحق خطرات کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر تو پڑا ہی ہے، جس کےباعث کاروبار میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، لیکن اس بحرانی کیفیت نے ڈالر کی قیمت کو بھی پر لگا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 101 روپے 10 پیسے کی قیمت کو پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بھی 162 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اٹھائیس ہزار 494 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔