|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2014

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے مطالبات سننے کے لیے انہیں دوبارہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدرات ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر چوہدری سرور کے ساتھ دیگر اہم وزراء اور پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک ( پی اے ٹی) کے دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری سرور تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے رابطہ کر کے انہیں مارچ اور دھرنوں کو ختم کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔