|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2014

لندن(آزادی نیوز) انگلش پریمئر لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز پانچ میچز کھیلے گئے جس میں چیلسی نے لیچسٹر سٹی ، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس، اور سوانسی سٹی نے برنلے کو شکست دیدی جبکہ آسٹن ویلا اور نیو کاسل ، ساؤتھہمٹن اور ویسٹ بروم کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے ڈرا، تفصیلات کے مطابق پہلے کھیلے گئے میچ آسٹن ویلا اور نیوکاسل کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیمیں کھیل کے 90ویں منٹ تک بھی گول نہ کرپائی دوسرے کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے لیچسٹر سٹی کو دو ایک سے شکست دیدی کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول سے برابر رہا دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں چیلسی کے ڈیاگو کوسٹا نے گول کرکے مقابلہ 1-0کردیا کھیل کے 77ویں منٹ میں ازارڈ نے گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو مستحکم کرادیا اور اس طرح چیلسی نے لیچسٹر سٹی کو 2-0سے شکست دیدی تیسرے کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو 3-1سے روند ڈالا ویسٹ ہیم کی جانب سے زراٹے ، ڈاؤننگ اور کول نے گول اسکور کیا جبکہ کرسٹل پیلس کی جانب سے واحد گول چماک نے کیا پریمئر لیگ کا چوتھا کھیلا گیا میچ ساؤتھہمٹن اور ویسٹ برومووچ کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا پریمئر لیگ کا آخری اور پانچوے کھیلے گئے میچ میں سوانسی سٹی نے برنلے کو 1-0سے ہرادیا میچ کا واحد گول ڈایر نے کیا۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق چیلسی چھ پوائنٹس کے پہلے، سوانسی سٹی دوسرے جبکہ آسٹن ویلا تیسرے نمبر پر ہے