|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2014

میڈرڈ(اسپورٹس ڈیسک) ایتھلیٹکو میڈرڈ نے ریال میڈرڈ کو 1-0سے ہراکر اسپینش سپر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق سپر کپ فائنل کے دوسرے لیگ میں کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے پر حملے کرتی رہیں دوسرے ہاف میں ایتھلیکٹو میڈرڈ کے نئے کروشین کھلاڑی مینزووکچ نے گول کرکے مقابلہ 1-0کردیا جو کہ آخری وقت تک برقرار رہا میچ کے دوران ریفری سے الجھنے پر اور ریفری کو تپڑ مارنے پر ایتھلیکٹو میڈرڈ کے کوچ ڈیاگو سیمیونی کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر کپ کا فائنل کا پہلا لیگ ایک ایک گول سے برابر رہا اور ایگری گیٹ کے مطابق ایتھلیٹکو میڈرڈ نے یہ میچ 2-1سے جیت لیا۔