|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2014

لندن/میونخ(اسپورٹس ڈیسک) انگلش پریمئر لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے جس میں ٹوٹہنام نے کیو پی آر کو شکست دیدی مانچسٹر یونائیٹڈ اور سنڈر لینڈ ، ہل سٹی اور سٹروک سٹی کا میچ برابر جبکہ جرمن لیگ میں چار میچز کھیلے گئے بائرن میونخ نے گلسبرگ ، اینواور نے شالکے ، بائرن لیوکروزن نے بروسیا ڈورٹمنڈ کو ہرادیا جبکہ کالین اور ہمبرگ کا میچ بغیر کسی سے برابر رہا تفصیلات کے مطابق انگلش پریمئر لیگ کے پہلا کھیلا گیا میچ ہل سٹی اور سٹروک سٹی کے درمیان ایک ایک گول سے برابر دوسرے کھیلے گئے میچ میں ٹوٹہنام نے کیو پی آر کو بآسانی 4-0سے شکست دی تیسرے کھیلے گئے میچ اسٹیڈیم آف لائٹ میں کھیلا گیا جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ سنڈر لینڈ سے ہوا یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہاکھیل کے 17ویں منٹ میں مانچسٹر کے جان ماٹا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی کھیل کے 30ویں منٹ میں روڈوین نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھی دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرپائی میچ ایک ایک گول برابر ہوگیا گزشتہ روز جرمن لیگ میں چار میچز کھیلے گئے پہلا میچ کولین اور ہیمبرگ کے درمیان بغیر کسی گول سے برابر رہا دوسرے میچ میں این اوور نے شالکے کو 2-1سے شکست دی این اوورز نے پراب اور موٹو نے گول اسکور کیے شالکے کی جانب سے واحد گول اینٹلار نے کیا تیسرا کھیلے گئے میچ میں بائرن لیوکروزن نے بروسیا ڈورٹمنڈ کو 2-0سے شکست دی بائرن لیوکروزن کی جانب سے بلاربی اور کیبلنگ نے گول اسکور کیے۔ آخری کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ نے سخت مقابلے کے بعد وولسبرگ کو 2-1سے شکست میونخ کی جانب سے مولر اور روبن نے گول اسکور کیے جبکہ وولسبرگ کی جانب سے واحد گول میونخ کے سابق کھلاڑی وولچ نے کیا ۔